پیرمحل میں کشمیر ڈے کے سلسلہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار اور ریلیوں

0
763

یرمحل( نامہ نگار ) پیرمحل میں کشمیر ڈے کے سلسلہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا سیاسی و سماجی پارٹیوں کی کشمیر ریلیاںمیونسپل کمیٹی پیرمحل ریلی کی قیادت ایم این اے ریاض فتیانہ نے کی ، یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی سمیت تمام سیاسی و سماجی پارٹیوں نے کشمیر ریلیاں نکالی گئی جس میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیر اہتمام اور پا کستان مسلم لیگ ن ، عوامی تحریک ، منہاج القرآن تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ق ،جماعت اسلامی ، خدمت خلق ، ، مزدور اتحاد یونین تحریک لبیک کے رہنمائوں ریلیوں میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی میونسپل کمیٹی پیرمحل ریلی کی قیادت ایم این اے ریاض فتیانہ نے کی جس میں، اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر ، ابتشام الحق چیف آفیسر ،ممتاز دولتانہ ، رانا شفیق خان ، حاجی شفقت رسول ، فضل حسین بابر ، عبدالمجید ثمینی ، چوہدری محمد اسلم ،مفتی عابد فرید ، غلام شبیر ایس ایچ او ، سمیت عملہ میونسپل کمیٹی محکمہ مال سکول طلبہ نے شرکت کی جبکہ عوامی تحریک کی کشمیر ریلی جس کی قیادت چوہدری خالد محمود ، سید کاظم علی شاہ ، سید شاہد بخاری حافظ عثمان حمید منہاج یوتھ لیگ پیرمحل سید محمود شاہ نائب صدر حسن عدیل طاہر،رانا نعیم ، محمد واجد ،سید اسرار حسین شاہ بخاری نے کی ، اور تحریک لبیک کی ریلی کی قیادت تحریک لبیک پاکستان سندیلیانوالی کے کارکنوں کیطرف سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سندیلیانوالی مین چوک سے پیرمحل کے لیے روانہ.سکرٹری نشرواشاعت پی پی123پیرمحل مہر مقصود نوہانہ سیال کے زیر اہتمام کشمیر ریلیاں اروتی سندھلیانوالی سے ہوتی اللہ چوک پہنچی جبکہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی طرف کشمیر ریلی ریلوے پھاٹک سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت محمد صدیق پیارا ۔ محمد طارق شفیع ، ، نعیم اختر جانباز ، اسلم مجاہد جٹ ، مہر ممتاز دولتانہ، ابو تراب، رانا محمد شفیق خان، شیخ محمد اکرم عالمگیر مجاہد رانا غلام عباس حاجی محمد رمضان، فرحت عباس،منور افتخار،حاجی سردار محمد ، اسرار احمد پھلوری، محمد اسلم مجاہد، ، بلال طاہرنمبردار، میجر احمد نواز،نے ریلی میں سیاسی سماجی رہنمائوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں پر مظالم بند کرو کے نعرے درج تھے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے کی گئی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے پوری پاکستانی قوم متفق ہے اور کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں