گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیر محل میں یوم یکجہتی کشمیر کا عالمی دن منایا گیا

0
780

پیرمحل ( نامہ نگار ) عالمی یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میںگورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیر محل میں یوم یکجہتی کشمیر کا عالمی دن منایا گیا تفصیل کے مطابق پانچ فروری عالمی یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر میںپروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت بھی۔ اس موقع پرسربراہ ادارہ سجا د علی نے اس عہد کا اعادہ کیا کہپاکستان کی کشمیر کاز کی حمایت حقِ خودارادیت کے تسلیم شدہ انسانی اصولوں اور قائداعظم کے کشمیر وژن کے مطابق ہے عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے بھی انصاف اور عدل کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ یہ خطہ امن اور ترقی کا خواب کبھی پورا نہ کر سکے گا کشمیری عوام کی لاکھوں قربانیوں نے عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے رکھنے میں پاکستان کی ہر دو ر کی حکومتوں اور عوا م نے جس طرح آواز اٹھائی ہے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تاریخ اُسے کبھی فراموش نہیں کر سکے گی پاکستان اور کشمیر کی قیادتوں کو نئے سرے سے مسئلہ کشمیر کو جدید تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے پاکستان اور کشمیر کے عوام کے خواب اور تعبیریں دونو ں مشترک ہیں اور انشاء اللہ یہ خواب ضرور پورے ہوں گے ۔اس کے علاوہ دیگر سکو ل سٹاف میں میڈیم افشاں حبیب،مس سعدیہ، مس فائزہ نعیم،حافظ محمد فیصل،مس آمنہ اور مس اقصٰی نے بھی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کا عہد کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں