ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ میںفائرنگ پریکٹس

0
778

ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ میںفائرنگ پریکٹس
ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کے حکم پر ڈسٹر کٹ پولیس لائنز ٹوبہ میں ضلع بھر کے افسران وملازمان پولیس کو فائرنگ رینج پر فائرنگ پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جوانوں اور افسران کو پولیس کے زیر استعمال مختلف قسم کے اسلحہ سے کروائی گئی۔ جس میں رائفل ایس ایم جی ،جی تھری،ایم پی فائیو،پسٹل بریٹا،اور 38بور سپیشل شامل تھا۔فائرنگ پریکٹس مختلف پوزیشن اور فاصلہ سے کروائی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ جوانوں کو پولیس کے زیر استعمال اسلحہ کو کھولنے اور جوڑنے کی پریکٹس بھی کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کا مقصد پولیس ملازمین کو اسلحہ کی تکنیک اورریپڈ فائر پر عبور حاصل کروانا ہے تاکہ ا یمرجنسی کی صورت میں بروقت اور درست رسپانس دیا جا سکے ۔ فائرنگ پریکٹس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹرزٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی کروائی گئی۔
اس موقع پرنجیب الرحمان بگوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ جوانوں اور افسران کو مختلف قسم کے اسلحہ سے فائر کروائے گئے ہیں۔ جس کا مقصد پولیس کے زیر استعمال اسلحہ پر مہارت قائم رہے۔فائرنگ پریکٹس سے پہلے ڈرائی پریکٹس بھی کروائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ افسران اور جوانوں کو ویپن ہینڈلنگ کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ جس سے پولیس کے آپریشنل فیلڈ میں کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں