گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرسکول پیرمحل میں معذور بچوں کو لانے والی بسیں بند

0
538

پیرمحل( نامہ نگار ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرسکول پیرمحل میں معذور بچوں کو لانے والی بسیں بند ، بسیں کھڑی ہونے نے معذور بچوں کا سکول پہنچنا دشوار ہو گیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل کی دونوں بسیں تیل فراہم نہ کرنے پرکھڑی کر دی گئیں پٹرول پمپ نے لاکھوں روپے کا بل ادا نہ ہونے پر تیل کی فراہم بند کر دی بسیں کھڑی ہونے سے معذور بچوں کا سکول پہنچنا دشوار ہو گیا گذشتہ کئی روز سے کافی تعداد میں بچے سکول نہ پہنچ سکیگورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرسکول میں سربراہ ادارہ کی مستقل تعیناتی نہ ہونے پر بل پاس نہ ہوئے جس پر ملازمین کی تنخواہوں سمیت تیل نہ ملنے پر معذور بچوں کو لے جانے والی بسیں کھڑی کرنا پڑی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ سے فی الفور سپیشل بچوں کی داد رسی کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں