اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے صارفین کو سرکاری مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے دکانوں کا معائنہ کیا

0
311

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے صارفین کو سرکاری مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے دکانوں کا معائنہ کیا اورروز مرہ استعمال کی اشیائے خودونوش مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کرنے والوں کو 25ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ۔انہوںنے کہا کہ اشیائے خودونوش کی مصنوعی قلت ، مہنگائی اورمقررہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ا س ضمن میں کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصول نہیں کرے گا۔ ہرکاروباری شخص اپنی شاپس پر نمایاں جگہ نرخ نامہ مقرہ کروہ آویزاں کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں