پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
795

پیرمحل ( نامہ نگار ) چھٹی جماعت کے طالب علم سے بدفعلی،حرام کاری کی نیت سے خاتون اغوا،نمبرداری گرانٹ کے رقبہ سے لاکھوں روپے کے درخت چوری ، گیس ری فلنگ مقدمات درج چھٹی جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے او رموبائل فون سے ویڈیو بنانے پر تین ساتھی طالب علموں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بارہ سالہ ذبیح اللہ ولد راشد محمود بی پلاٹ جوکہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہے کو اس کے ساتھی طالب علم حسن ولد شفیق ، عبداللہ ولد حمید ،مزمل نے قریبی سکول میں لے جاکر زبردستی بدفعلی کانشانہ بنایا اورموبائل فون سے ویڈیو بنائی بعدازاں بلیک میل کرتے ہوئے متعدد بار بدفعلی کی تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 377ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تینوں ساتھی طالب علموں کو گرفتار کرلیا حرام کاری کی نیت سے خاتون اغوا مقدمہ درج موضع کوہل کے رہائشی رب نواز کی بیٹی مسماة صائمہ بی بی کو ملزمان مجاہد ولدرب نواز وغیرہ بسوای کار حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل نے زیر دفعہ 365-Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا نمبردار ی گرانٹ کے رقبہ سے لاکھوں روپے کے سرکاری درخت چوری کرنے پر مقدمہ در ج چک نمبر684گ ب میں نمبرداری گرانٹ کے رقبہ سے سرکاری درخت مالیت چار لاکھ 80ہزار وپے مسمیان نوشیر احمد وغیرہ کاٹ کر چوری کرکے لے گئے نائب تحصیلدار امیر علی خان کی رپورٹ پرتھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیس ری فلنگ کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج محمد وسیم اے ایس آئی نے دوران چیکنگ اڈابھسی پر گیس ڈیلر محمد شکیل کو ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر گیس ری فلنگ سامان برآمد کرکے زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں