پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
977

پیرمحل (نامہ نگار )چوری کی واردات نامعلوم چورلاکھوں روپے کے سولر پینل چوری کرکے لے گئے مقدمہ درج چک نمبر 321گ ب کے رہائشی محمد سلیمان کے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور ٹیوب ویل کے لیے لگائے سولر پینل 17عدد مالیت پانچ لاکھ 95ہزار روپے وائر اور دیگر سامان کل مالیت چھ لاکھ 45ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار )سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر چارکس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نذر اقبال کو نرگس وغیر ہ چار کس نے وٹس اپ پر کال کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا نذراقبال کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 25-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں