ڈی ایس پی فضل عباس کی تھانہ اروتی میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے

0
512

پیرمحل (نامہ نگار ) ڈی ایس پی فضل عباس کی تھانہ اروتی میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے شہری علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں پولیس ہر وقت آپ کی خدمت کے لئے تیار ہے عوام کے مسائل کے لیے کوشاں ہے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہے ان خیالا ت کا اظہارفضل عباس ڈی ایس پی سرکل پیرمحل نے بطور نما ئندہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ اروتی میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کسی بھی سائل کی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے آئی جی کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل عوام میں حل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرسکیں کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کے مسائل سنے جائیں ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ اروتی اور چوکی انچارج اشرف شہید کو انصاف فراہمی کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایات دیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں