ضلع بھر میں 12 ربیع الاول انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

0
877

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ضلع بھر میں 12 ربیع الاول انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہربھر میں ریلیاں اور کانفرنسز منعقد کی گئیں جبکہ محافل میلاد اور جلسوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس ضمن میںتحصیل کونسل کے جناح ہال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م عظیم الشان مرکزی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم این اے وچیئرمین قائمہ کمیٹی ریاض فتیانہ ،صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض،.پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعید ی، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر، اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر،ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی، چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد،چیئر مین اوورسیز پاکستان میاں نوید عالم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز،سی ای او ہیلتھ کاشف باجوہ، ڈی ای او سیکنڈری طاہر محمود،صدر انجمن تاجران عامر حنیف، صدر انجمن بہبود مریضاں میاں عبدالستار،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس،محکمہ انفارمیشن سمیت دیگر محکموں کے افسران و ملازمین،مقامی علماءکرام، سیاسی و سماجی شخصیات،سول سوسائٹی دیگر نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہو ا ۔ثناءخوان مصطفیﷺ نے انتہائی خوبصورت انداز میں آپﷺ سے عقیدت کا اظہار کیا۔سیمینار میں علماءاکرام نے آپﷺ کی حیات مبارک میں تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی ریاض فتیانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کی ولادت با سعادت تمام امت مسلمہ کے لئے باعث سعادت ہے جنہوں نے اپنی تعلیمات میں امن ،رواداری اور پوری انسانیت کے لئے بھائی چارے کا درس دیا اور ہمیں انہیں اصولوں کی پیروی کی تلقین کی۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ رسولﷺ کی خوشی بھی تمام مسلمان اپنے عقیدہ کے مطابق بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منارہے ہیں لہٰذا اس موقع پر مثالی اتحاد ‘ مذہبی رواداری اور اخوت و یگانگت ضلع بھر میں مثالی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعید ی نے کہا کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل ہونا ناممکن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لیے رحمت کا باعث ہے۔ مسلمان دنیا کے جس حصے میں بھی ہوں جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر رحمت اللعالمینﷺ غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے ۔تمام سرکاری عمارات پر چراغاں کیاگیااور سرکاری طور پر محافل میلاد منعقدکی گئیں سیرت کانفرنسوں قرات و نعت خوانی خطاطی کے مقابلے منعقد کیے گے۔ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین سیرت نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ذہنی آزمائش کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلیوں بازاروں گزرگاہوں چوراہوں کو آرائشی محرابوں خوبصورت جھنڈیوں برقی قمقموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہاکہ زندگی گزارنے کے لئے حضور اکرمﷺکی حیات طیبہ کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس پوری کائنات کے لئے مجسم رحمت ہے اور سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔بعدازں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،ایم پی اے چوہدری بلال اصغر وڑائچ ہمراہ تحصیل گوجرہ میں محفل میلاد ﷺمیں شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نزیر بھی موجود تھے۔3 Attachments

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں