عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت پولیس لائن ٹوبہ میں محفل میلاد ۖ کا انعقاد

0
764

عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت پولیس لائن ٹوبہ میں محفل میلاد ۖ کا انعقاد
ٹو بہ ٹیک سنگھ ( ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی زیر صدارت عشرہ شان رحمت اللعالمین کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی کمالیہ، ڈی ایس پی لیگل ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم، لائن آفیسر ،انچارج سکیورٹی،پی آر او سمیت پولیس ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پڑھی گئی ۔ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے خطاب کرتے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین ۖ منانے کا مقصد نبی اکرم ۖ کی تعلیمات کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ایمان کو تازہ کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ اور نبی اکرم ۖکی خوشنودی و رضا کا حقیقی راستہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے جو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں اور کامیابیوں کے حصول کا ذریعہ ہے۔
قاری محمد اکبر نے خطاب کرتے ہوئے نبی پاک ۖ کی سیرت طیبہ پر روشی ڈالی کہ نبی پاکۖ کی حیات ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم سب کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔
قاری محمد اکرم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا نبی کریمۖ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے کیونکہ کہ ہمارے روز مرہ کے معاملات میں کوئی بھی ایسا پہلو نہیں ہے کہ جس کے بارے میں ہمیں نبی کریمۖ کی حیات مبارکہ سے رہنمائی نہیں ملتی ہم سب کو چاہیے کہ نبی پاکۖ کی حیات مبارکہ کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور رکھیںجس طرح بنی پاکۖ نے تمام زندگی صبر کرنے اور دوسروں کو معاف کرنیکا درس دیا اسی طرح ہم لوگ بھی مشکلات میں صبر اور تحمل سے کام لیں اورعوام الناس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کر یں ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اگر کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو تو اس کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں