ملکی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے پاکستان کی رٹ کو چیلنج نہ کیا جائے کیونکہ جس ملک کی افواج کمزورہوجائیں ان کا حال شام عراق جیسا ہوتاہے ناموس رسالت ۖ پر جان بھی قربان ہے حکومت اور دھرنا پارٹی کو مذاکرات کے ذریعے حل نکالناہوگا

0
848

پیرمحل ( نامہ نگار )ملکی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے پاکستان کی رٹ کو چیلنج نہ کیا جائے کیونکہ جس ملک کی افواج کمزورہوجائیں ان کا حال شام عراق جیسا ہوتاہے ناموس رسالت ۖ پر جان بھی قربان ہے حکومت اور دھرنا پارٹی کو مذاکرات کے ذریعے حل نکالناہوگا کشت وخون افراتفری ملک قوم کے لیے سخت نقصان دہ ہے علمائے کرام سجادہ نشینوں مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنا کردار اداکرناہوگا ان خیالا ت کا اظہار پیر سید خرم عباس گیلانی سجادہ نشین پیر ذاکر آباد نے موجودہ ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ناموس رسالت ۖ پر جان بھی قربان ہے ملک پاکستان کے حاصل کرنے کامقصد ہی اسلام کے مطابق آئین طرز زندگی بنانا تھا ہر دورمیں مذہبی تحریکیں چلی ہر مذہبی فرقہ اپنے آئین کو لے کر آیا مگر باہمی اتفاق رائے نہ ہونے سے آج تک ملک میں انگریز کا بنایا ہوا قانون چل رہا ہے ہمیں بطور مسلمان پاکستانی شہری ہر اس کاروائی سے بچنا ہوگا جس سے ملک پاکستان کو نقصان اور دفاع کمزور ہو اگر ملک ہے تو تمام دینی وسیاسی جماعتیں قائم ہے اگر ملک نہیں تو پھر ہماری حالت بھی بھارت کے مسلمانوں جیسی ہوگی انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دھرنا پارٹی اور حکومت کو مذاکرات سے مسئلہ کا حل نکالناچاہیے ملک میں فورسز اور عوام کو آمنے سامنے لانے سے نقصان پاکستان کا ہوگا جس سے ازلی دشمن انڈیا اسرائیل اور مخالف قوتیں فائدہ اٹھاکر ملکی سلامتی پر حملہ کرسکتی ہے انہوںنے علمائے مشائخ سے اپیل کی کہ اپنی خانقاہوںسے نکل کر ملک قوم کے لیے مذاکرات میں اپنا کردار اداکریں اور موجودہ بحران کو حل کرنے میں حکومت کی معاونت کریں انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ پاکستان کی رٹ کو چیلنج نہ کیا جائے کیونکہ جس ملک کی افواج کمزورہوجائیں ان کا حال شام عراق جیسا ہوتاہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں