طالب علم کا اعزاز ،،معروف ڈاکٹر رانا محمد طارق کے بیٹے محمد عمر خاں نے ایف ایس سی میڈیکل میں 1100 میں سے 1098 نمبر لے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی

0
764

پیرمحل ( نامہ نگار)طالب علم کا اعزاز ،،معروف ڈاکٹر رانا محمد طارق کے بیٹے محمد عمر خاں نے ایف ایس سی میڈیکل میں 1100 میں سے 1098 نمبر لے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی اس سے قبل رانا محمد عمر خاں نے ایم کیٹ انٹری ٹیسٹ ایم بی بی ایس میں 189 نمبر لیکر میرٹ لسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کنگ ایڈووڈ میڈیکل کالج لاہور میں داخلہ حاصل کرلیا رانا محمد عمر خاں کا کہنا میری کامیابی میرے والدین کی دعائوں اساتذہ کرام کی محنت کا ثمر ہے جبکہ رانا محمد عمر خاں کی نمایاں کارکردگی پر علاقہ پیرمحل کی عوام نے ڈاکٹر رانا محمد طارق کی غریب عوام سے محبت شفقت اور خدمت کا صلہ قرار دیا ہے چوہدری محمد سرور انجم صدر ، رانا محمد اشرف جنرل سیکرٹری ، میاں اسد حفیظ چیئرمین جملہ ممبران عہدیداران پریس کلب و سیاسی سماجی مذہبی صحافتی وکلاتاجران تنظیموں کے نمائندوں نے ڈاکٹر رانا محمد طارق،لیڈی ڈاکٹر فرح طارق اور محمد عمر خاں کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں